انٹرنیشنل

بس میں سفر کرنیوالی لڑکی کی اچانک موت، جسم سے چپکے 26 آئی فونز برآمد

برازیل میں بس میں سفر کرنے والی لڑکی کے پاس سے اچانک کئی موبائل فونز برآمد ہونے پر آس پاس کے لوگ حیران پریشان ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ برازیل کی ریاست پاراناہ میں پیش آیا جہاں ایک 20 سالہ لڑکی سفر کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد بےہوش ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور اس کو دورے پڑ رہے تھے، موقع پر پہنچنے والے پیرا میڈکس نے فوری طور پر طبی امداد دی تاہم 45 منٹ کی کوشش کے باوجود اسے بچایا نہ جاسکا۔

طبی عملے نے تصدیق کی کہ لڑکی کو دل کا دورہ پڑا جس وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکی۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ لوگوں کو حیرانی اس وقت ہوئی جب اس لڑکی کے جسم سے چپکے ہوئے 26 آئی فونز برآمد کیے گئے جن کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے جسم پر آئی فون گوند سے چپکائے گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور لڑکی کی موت کی اصل وجہ فارنزک رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی تاہم برآمد شدہ آئی فونز کو فیڈرل ریونیو سروس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker