پاکستانتازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ ساز دن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ پر ریکارڈ بناتے ایک اور کاروباری دن کا مثبت اختتام ہوا ہے۔

شرح سود میں کمی کی توقعات کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا۔

100 انڈیکس آج 1867پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ16 ہزار 169 پر بند ہوا ہے۔

100 انڈیکس نے کاروباری دن کی آج نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ16 ہزار 681 بنائی۔ بازار میں آج 1.47 کروڑ شیئرز کے سودے 66.62 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 224 ارب روپے بڑھ کر 14ہزار 811 ارب روپےکی ریکارڈ بلند سطح پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker