پاکستانتازہ ترین

عمران خان پر ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد سامنے آگئی

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد اب 188 تک پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 76 مقدمات درج ہیں۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے میں عمران خان پر 7 مقدمات اور انکوائریز زیرالتوا ہیں، نیب میں بھی بانی پی ٹی آئی کے 3 مقدمات زیر التوا ہیں جب کہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل زیر التوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker