Quetta
کچلاک بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، 2 خواتین اور ایک بچی جاں بحق ، 15 افراد زخمی۔

کچلاک بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا پولیس کے مطابق حادثے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔ ایس ایچ او نیو کچلاک پولیس اسٹیشن عبدالحئی نے بتایا کہ خانہ بدوشوں سے بھرا ہوا ٹرک بے قابو ہو کر ایک ٹو ڈی گاڑی سے بھی ٹکرا گیا انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو فوری طور پر مفتی محمود اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دو شدید زخمی خواتین کو مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر کوئٹہ ریفر کیا گیا ہے پولیس کے مطابق معمولی زخمیوں کو کچلاک اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں



