بزنس

نئے سال کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا

سال 2026 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر انڈیکس 1954 پوائنٹس اضافے سے سے ایک لاکھ 76 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2301 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 76 ہزار 355 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2220 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 1.4 ارب شیئرز کے سودے 48 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 278 ارب روپے بڑھ کر 19968 ارب روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 75 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker