پاکستان

سی ڈی اے نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد ایران ایونیو پر لگا ماڈل ہٹانے کی ہدایت کردی

کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو اسلام آباد کے ایران ایونیو پر دو ہاتھوں اور گلوب کا لگایا گیا ماڈل ہٹانے کی ہدایت کردی۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے اس ماڈل کے لیے سی ڈی اے سے منظوری نہیں لی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ماڈلز پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ آخر کس نے ان ماڈلز کو نصب کرنے کی اجازت دی ہے؟

جیو نیوز کے رابطے پر سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ سرکاری ادارے کا اس ماڈل کی تنصیب سے کوئی تعلق نہیں، یہ ماڈل ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نصب کررہی تھی۔

سی ڈی اے نے کہاکہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت خوبصورتی کے لیے ماڈلز لگانے کی اجازت دی جاتی ہے مگر اس کے لیے ماڈل ڈیزائن کی منظوری لینا ہوتی ہے۔

یہ ماڈل بغیر سی ڈی اے اتھارٹی کی منظوری کے نصب کیا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ آیا شہر میں کسی جگہ پر بغیرمنظوری کسی ماڈل کی تنصیب کیسے کی جاسکتی ہے ؟ یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا وفاقی ترقیاتی ادارہ اپنی ذمہ داری سے غفلت کا مرتکب ہوا یا اب اس معاملے سے خود کو الگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟

سی ڈی اے کے نوٹس لینے کے بعد ماڈل کو کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا اور اسے منتقل کرنے کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker