پاکستان

اسلام آباد: مسلم کالونی میں آپریشن، 200 ارب روپےمالیت کی سرکاری اراضی واگزار

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے مسلم کالونی میں آپریشن کرکے 200 ارب مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرالی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسلم کالونی میں آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ گھروں کو مسمار کیا گیا اور زیر قبضہ 700 کینال سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سے قبل مقامی رہائشیوں کو متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

انتطامیہ کے مطابق آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر اور سی او ایم سی آئی نے کی۔

اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ نے مقامی ا فراد سے آپریشنز ٹیمز کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker