اکانومی

آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہوگئے

آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

اس حوالے سے معاہدے پر نائب وزیراعظم  وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرمعیشت نے دستخط کیے۔ سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط وزیراعظم شہباز شریف کے آذربائیجان دورے کے دوران ہوئے۔

اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ وزیرِ اعظم اور آذربائیجان کے صدر کی ملاقات کے بعد معاہدے پر دستخط ہوئے تاہم سرمایہ کاری کے حتمی و مفصل معاہدے پر آذربائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات تاریخی سطح پر پہنچ گئے، یہ معاہدہ دونوں ممالک کی تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کی ضمانت ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

آذربائیجان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور آذربائیجان نے 2 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

وزیراعظم نے صدر الہام علیوف سے ملاقات کو  بہترین اور  نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے ای سی او سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر علییوف کو مبارکباد بھی دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker