Punjabصحت

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں گریڈ 18 سے کم تمام عملے پر موبائل کےاستعمال پر پابندی عائد

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں گریڈ18 سے کم تمام عملے پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی،انتہائی نگہداشت یونٹس اور آپریشن تھیٹرز میں گریڈ18 سے کم تمام عملہ موبائل فون استعمال نہیں کر سکے گا۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے مراسلے میں سرکاری اسپتالوں میں موبائل فون کی جگہ پیجر کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے  میں جامع اور مؤثر ایمرجنسی کیئر سسٹم یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی اور کہا گیا کہ نرسنگ اسٹوڈنٹس آئی وی انجیکشنز کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

مراسلےمیں مزید کہا گیاکہ اسپتالوں کے اسٹاف کو بلیو اور ریڈ کوڈ کا پابند بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker