پاکستان

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس پیدا کی گئی، ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی جبکہ بجلی کی فی یونٹ لاگت 9.62 روپے رہی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سی پی پی اے کی درخواست پر 29 جنوری کو سماعت کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker