پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرانے میں کسانوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ٹیوب ویلز کو سولرپر منتقل کرانے میں کسانوں کی مدد کی جائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرانےکیلئےکسانوں کو 12ارب روپے دیےجائیں گے، ہر کسان اپنا ٹیوب ویل 20 کلو واٹ تک سولر پر منتقل کر سکتا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پنجاب حکومت فی ٹیوب ویل 50 فیصد تک سبسڈی دے گی، سبسڈی دینےکا مقصد کسانوں کی بجلی کی لاگت میں کمی لانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker