پاکستان

پی آئی اے کیلئے عارف حبیب کنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزرز کی شمولیت کی منظوری دے دی گئی

نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کیلئے عارف حبیب کنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزرز کی شمولیت کی منظوری دے دی، حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

اجلاس مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت ہوا۔ نجکاری کمیشن نے فوجی فرٹیلائزرز کی اہلیت اور ریگولیٹری تقاضے پورے ہونے کی تصدیق کر دی. عارف حبیب لمیٹڈ کنسورشیم پی آئی اے کی قیادت کر رہا ہے۔ فوجی فرٹیلائزرز کی شمولیت کی حتمی منظوری سی سی او پی اور وفاقی کابینہ سے مشروط ہے۔ عارف حبیب کنسورشیم کو پی آئی اے کا کامیاب بولی دہندہ قرار دیا گیا تھا۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے فیس اسٹرکچر میں نظرثانی کی بھی سفارش کر دی۔ فیس اسٹرکچر میں تبدیلی کا مقصد ادارے کی مالی خودمختاری اور اصلاحات کو مضبوط بنانا ہے۔ نجکاری عمل شفاف، مسابقتی اور قواعد پر مبنی طریقے سے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker