موسم

کوئٹہ: سریاب، ہزار گنجی اور گرد و نواح میں بارش و ژالہ باری، موسم خوشگوار

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سریاب، ہزار گنجی اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ جبکہ فضا صاف اور تازہ ہو گئی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی جس سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے باعث خشک موسم کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے خوشگوار موسم کو سراہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے زیر اثر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ پیشگوئی کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے کل تک صوبے کے تقریباً 75 فیصد علاقوں میں جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش اور ژالہ باری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے جبکہ ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے احتیاط برتی جائے۔

دوسری جانب بارش کے بعد موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker