پاکستان

پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کا چھٹا دور رواں ماہ اسلام آباد میں ہو گا: ذرائع

پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کا چھٹا دور رواں ماہ اسلام آباد میں ہو گا، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب وانگ ژی مشترکہ صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں شرکت کیلئے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کی قیادت میں وفد کی اسلام آباد آمد متوقع ہے ، مذاکرات کے دوران، فریقین دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے، مذاکرات میں اسٹریٹجک، اقتصادی،سیاسی، دفاعی اور سلامتی سے متعلقہ معاملات زیر غور آئیں گے، تجارت، سرمایہ کاری اور تجارت اور ثقافتی اور عوامی رابطوں پر بھی بات چیت کی جاے گی، مذاکرات کیلئےوزارت خارجہ،متعلقہ وزارتوں،چینی وزارت خارجہ سے مسلسل رابطے میں ہے،پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کا پانچواں دور گزشتہ سال 15 مئی کو بیجنگ میں ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker