بلوچستان

کوئٹہ: کرائم برانچ کی بڑی کارروائی، 6 ماہ سے اغوا دو بھائی بازیاب

کوئٹہ: کرائم برانچ کی بڑی کارروائی، 6 ماہ سے اغوا دو بھائی بازیاب، سگا چچا ماسٹر مائنڈ نکلا
🔶 کوئٹہ (نیوز رپورٹر) ڈی آئی جی کرائم برانچ بلوچستان ڈاکٹر فرحان زاہد نے انکشاف کیا ہے کہ کرائم برانچ کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 ماہ قبل سرانان سے اغوا ہونے والے دو بھائیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔ اغوا کی اس لرزہ خیز واردات میں مغویوں کا اپنا سگا چچا ملوث نکلا، جس نے 98 کروڑ روپے کے لین دین کے تنازع پر اپنے بھتیجوں کو اغوا کروایا تھا۔
🔶 کیس کا پس منظر اور کارروائی: گزشتہ روز ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطا اللہ شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ڈاکٹر فرحان زاہد نے بتایا کہ 6 جون کو کلی پائند خان (کوئٹہ) کے رہائشی حاجی قبات خان کے دو بیٹوں، عدنان اور عرفان کو سرانان کے علاقے سے مسلح افراد نے گاڑی سمیت اغوا کیا تھا۔
🔶 تحقیقات: کیس کرائم برانچ منتقل ہونے پر ایس ایس پی عطا اللہ شاہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ملزم کلیم اللہ کو گرفتار کیا، جس کی نشاندہی پر قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں چھاپہ مارا گیا۔
🔶 بازیابی: 15 دسمبر کو ٹیم نے ایک مکان پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ اب تک 3 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں، جبکہ مرکزی ملزم (مغویوں کا چچا) اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
🔶 کرائم برانچ کے دائرہ کار میں توسیع: ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ آئی جی بلوچستان کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لیے کرائم برانچ کے ریجنل دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں لورالائی میں "ژوب و لورالائی ریجن” کے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا ہے، جہاں ڈی ایس پی کی سربراہی میں 16 اہلکار تعینات ہوں گے۔
🔶 دوسرے مرحلے میں جلد ہی سبی اور نصیر آباد میں ریجنل دفاتر بنائے جائیں گے، جبکہ تیسرے مرحلے میں قلات اور گوادر ریجن میں دفاتر قائم کیے جائیں گے تاکہ دور دراز کے لوگوں کو انصاف کے لیے کوئٹہ نہ آنا پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker