World

ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کوپھانسی دے دی

ایران میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کوپھانسی دے دی گئی۔

ایرانی عدلیہ کے مطابق اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں حمید رضا ثابت اسماعیل پور کو اپریل 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ حمید رضا ثابت اسماعیل پور پر موساد کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا الزام ثابت ہوا۔

اس کے علاوہ حمید رضا پر تخریبی کارروائیوں کیلئے دھماکا خیز مواد خریدنے، دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑیاں منتقل کرنے کا الزام بھی ثابت ہوا۔

جس کے بعد حمید رضا ثابت اسماعیل پور کو پھانسی دے دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں سزا پانے والے ایرانیوں کو دی جانے والی سزائے موت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker