پاکستانتازہ ترین

مالاکنڈ: بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق، ماں زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں بارش نے ایک ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ کر رکھ دیا۔

مالاکنڈ کے علاقے شریف آباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، حادثے میں باپ بیٹا جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئی۔

بتایا جارہا ہے کہ لاشوں اور زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر مالاکنڈ اور گردونواح میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ سر اٹھا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے جبکہ دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker