پاکستان
چین کا پاکستانی خلاباز مشن میں شمولیت کا اعلان

چین اور پاکستان کے درمیان خلائی تعاون میں تاریخی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چین نے پاکستانی خلاباز مشن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
چینی سرکاری میڈیا کا بتانا ہے کہ پاکستانی خلا باز مختصر مدت کے لیے پے لوڈ ایکسپرٹ کے طور پر مشن میں حصہ لیں گے۔
چینی میڈیا کے مطابق پاکستانی خلا باز کی شمولیت خلائی اسٹیشن کے درمیانی مدتی منصوبے کے مطابق ہے جس دوران پاکستانی خلا بازچینی خلابازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے۔
اس کے علاوہ مشترکہ تربیت پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گی۔



