پاکستان

اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کے انتخابات: شہزاد اقبال صدر اور امین الحفیظ سینیئر وائس صدر منتخب

اسلام آباد میں تیزی سے مقبول ہوتے کھیل پیڈل کی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن شہزاد اقبال صدر جبکہ امین الحفیظ سینیئر وائس صدر منتخب ہو گئے ۔

اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کے انتخابات اسلام آباد سپورٹس بورڈ اور پنجاب پیڈل ایسوسی ایشن کی نگرانی میں مورخہ 15 نومبر کو منعقد ہوئے ۔

انتخابات میں جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن شہزاد اقبال صدر جبکہ امین الحفیظ سینیئر وائس صدر منتخب ہوئے ۔

اس کے علاوہ راجہ مشاہد جنرل سیکرٹری، معاذ سرمد فنانس سیکرٹری اور رحمان اظہر ایگزیکٹو ممبر منتخب ہو گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ ان انتخابات میں منتخب ہونے والی اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن ہی اسلام آباد سپورٹس بورڈ سے رجسٹرڈ واحد قانونی باڈی ہے اور کسی اور باڈی کی جانب ایسا کوئی دعویٰ غیرقانونی تصور ہوگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker