Khyber Pakhtunkhwaموسم

خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

پشاور: خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ سیاحتی علاقوں میں 21 سے 29 جولائی تک فلیش فلڈز کا خدشہ ہے۔

محکمہ سیاحت نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیرضروری سفر نہ کریں اور سیاحتی مقامات پر جانےسے پہلے 1422 پر کال کریں۔

سیکرٹری سیاحت   ڈاکٹرعبدالصمد نے کہا کہ سیاح خطرناک علاقوں کا غیرضروری سفر اور دریاؤں کے کنارے جانے سے بھی گریز کریں، گزشتہ روز بھی کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 500 سے زیادہ سیاحوں کو ریسکیو کیا، جھیل سیف الملوک روڈ پر کلاؤڈ برسٹ سے تودہ گرنے سے سڑک بند ہوگئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker