انٹرنیشنل
اسرائیلی بحریہ نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک لیا
اسرائیلی بحریہ نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک لیا۔

امدادی تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ اسرائیل کی اسپیڈ بوٹس نے فلوٹیلامیں شامل متعدد کشتیوں کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد فلوٹیلا میں شامل امدادی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، امدادی تنظیم نے بتایا کہ ان کا امدادی کارکنوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
منتظمین کے مطابق اسرائیلی فوج نے ڈرونز، کمیونیکیشن جیمنگ ٹیکنالوجی اور مسلح اہلکاروں کے ذریعے بحیرہ روم کے وسط میں فلوٹیلا کو روکنے کیلئے کارروائی کی۔
امدادی تنظیم نے مطالبہ کیا کہ حکومتیں فوری طور پر مداخلت کریں تاکہ امدادی مشن کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی اقدام کو بحری قذاقی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔



