
ذرائع کے مطابق ریکی ٹیم معمول کے دورے میں وینیوز کا جائزہ لے گی جو قذافی اسٹیڈیم، این سی اے اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کا جائزہ لے گی، اس دوران ریکی ٹیم کو پی سی بی اور سکیورٹی حکام بریفنگ بھی دیں گے۔
آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔



