بلوچستان

بلوچستان میں کان کنی پروجیکٹ سے بیرٹ، سیسہ اور جست کی پیداوار شروع

بلوچستان میں کان کنی سے بیرٹ، سیسہ اور جست کی پیداوار شروع ہوگئی۔ صنعتی شعبوں کے اہم خام مال دھاتوں کی ملک میں پیداوار کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان کے معدنی شعبے سے بڑی خوشخبری آگئی۔ 22 سال قبل ہونے والا معاہدہ رنگ لے آیا۔ بلوچستان میں کان کنی پراجیکٹ سے بیرٹ سیسہ اورجست کی پیداوار شروع ہوگئی۔

پی پی ایل کے مطابق بیرٹ، سیسہ اور جست کی بڑے پیمانے پر پیدوار اور ایکسپورٹ ہوگی، پی پی ایل نےمعدنیات کی تلاش کیلئے2004میں لیز حاصل کی تھی۔ پی پی ایل نے اہم پیشرفت سے اسٹاک ایکسچینج اور حکومت کو آگاہ کردیا۔

اعلامیے کے مطابق نومبر2025میں معاہدے میں بلوچستان حکومت کو بیرٹ پراجیکٹ میں حصہ دار بنایا گیا، جرمنی کی ڈی ایم ٹی کمپنی کوپراجیکٹ کی منیجمنٹ اورکنسلٹنسی کی ذمہ داری دی گئی۔

پی پی ایل کے مطابق علاقےمیں بیرٹ ،سیسہ اورجست کے بڑے ذخائر ہیں، پراجیکٹ سے بلوچستان کےعلاقے خضدار اور نوکنڈی میں بڑے پیمانے پرترقی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker