کرکٹکھیل

آج تک خاتون کرکٹر نے مرد کرکٹر کے بارے میں کہا؟ ثناء میر خواتین ٹیم پر تنقید کرنیوالوں پر برہم

پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر قومی ویمن ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں پر برہم ہوگئیں۔

ثناء میر نے سوال کیا کہ کیا ہماری مردوں کی ٹیم ورلڈکپ نہیں ہاری، ان کے پرفارمنس اوپر نیچے نہیں ہوئیں ؟ آج تک خاتون کرکٹر نے مرد کرکٹر کے بارے میں کہا ہے کہ وہ تندور پر روٹی اچھی لگاتا ہے اور انہیں وہی لگانی چاہیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ صرف جنس کو لے کر زیادہ تنقید ہو رہی ہے، یہ لوگ خواتین کرکٹرز کی اے آئی سے ویڈیوز بنا کر جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں، موجودہ مائنڈ سیٹ سے تکلیف ہے، جب تک اس مائنڈ سیٹ کو نہیں بدلیں گے ہم کہیں نہیں پہنچیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker