بلوچستان پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا ، بلوچستان میں دہشت گردوں کے پاس نیٹو کا اسلحہ موجود ہے ، باغات اور املاک سے فائرنگ ہوئی تو مالکان کو سہولت کار سمجھ کر ایکشن لیں گے ، سرفراز بگٹی۔

بلوچستان پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا ، بلوچستان میں دہشت گردوں کے پاس نیٹو کا اسلحہ موجود ہے ، باغات اور املاک سے فائرنگ ہوئی تو مالکان کو سہولت کار سمجھ کر ایکشن لیں گے ، سرفراز بگٹی۔
کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے پاس نیٹو کا اسلحہ موجود ہے، سیکیورٹی فورسز کا خون سستا نہیں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ باغات اور دیگر املاک سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی تو ان کے مالکان کو سہولت کار سمجھ کر کارروائی کی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔