بلوچستان
ایڈیشنل سیشن جج پنجگور اسداللہ رئیسانی بازیاب
پنجگور/ کوئٹہ ایڈیشنل سیشن جج پنجگور اسداللہ رئیسانی بازیاب، گدر کے قریب چھوڑ دیے گئے

ایڈیشنل سیشن جج پنجگور اسداللہ کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں ہفتے کی دوپہر گدر کے قریب چھوڑ دیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج اسداللہ کو بدھ کے روز کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے سوراب کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر لاپتہ کردیا تھا۔
ان کی رہائی کی تصدیق ان کے ایک قریبی دوست نے کی ہے۔ تاہم، رہائی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔


