صحت

کوئٹہ،امراضِ قلب میں اضافہ، نوجوان بھی خطرناک بیماری کی زد میں

فاسٹ فوڈ، کولڈ ڈرنکس، موٹاپا، ورزش سے دوری اور رات گئے تک موبائل کا استعمال قلبی صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی

کوئٹہ میں امراضِ قلب کے باعث اموات اور اچانک دل کے دورے کے واقعات تشویشناک صورتحال اختیار کر رہے ہیں، جبکہ نوجوانوں میں غیر صحت مند طرزِ زندگی اس مسئلے کو مزید سنگین بنا رہا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق فاسٹ فوڈ اور غیر متوازن غذا کا بڑھتا ہوا رجحان، کولڈ ڈرنکس کا زیادہ استعمال، ورزش اور جسمانی سرگرمی سے دوری، موٹاپا، رات گئے تک جاگنے اور طویل وقت تک موبائل و دیگر اسکرینز کے سامنے بیٹھے رہنے کی عادات صحتِ قلب پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔

ممتاز طبی ماہرین نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ فاسٹ فوڈ، کولڈ ڈرنکس اور ضرورت سے زیادہ تلی ہوئی و غیر متوازن غذاؤں کے استعمال میں کمی لائیں، روزانہ جسمانی سرگرمی یا ورزش کو معمول بنائیں، وزن کو قابو میں رکھیں اور رات گئے تک موبائل اسکرین استعمال کرنے کے بجائے مناسب نیند کو ترجیح دیں۔ اس کے ساتھ بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول کی بروقت جانچ بھی ضروری ہے، جبکہ سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری، غیر معمولی پسینہ یا اچانک کمزوری جیسی علامات ظاہر ہوں تو انہیں معمولی سمجھنے کے بجائے فوری طبی امداد حاصل کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker