پاکستانتازہ ترین

بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہےکہ تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اسی لیے کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا اڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں، دوسرے سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہیں، بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے۔

توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا، عمران 10 سال کیلئے نااہل

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ 31 جنوری کو صبح 10 سے رات 9 بجے تک اڈیالہ جیل میں انتظارکرانےکے بعد سب جیل منتقل کیاگیا، پوچھنے پر مجھے بتایا گیا کہ بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دیاگیا ہے۔

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ چیف کمشنر آفس اسلام آبادکا 31 جنوری کا نوٹیفکیشن اور بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا انتظامیہ کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قراردیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker