بزنس
سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 172 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 358 ڈالر کا ہوگیا۔
دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوگئی۔ فی تولہ چاندی 186 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 800 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 160 روپے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 5 ہزار 829 روپے ہوگئی۔



