پاکستان

وزیر اعظم کا علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلاتعطل درآمد یقینی بنانے پر زور

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلاتعطل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

شہباز شریف کی زیر صدارت موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ پر اجلاس ہوا جس میں رانا تنویر حسین، احد چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، ہارون اختر اور بلال اظہر شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے جامع لائحہ عمل اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں کہا گیا کہ گھریلو صارفین کو مقامی گیس فراہمی میں ترجیح دی جائے گی، بجلی اور صنعتوں کے لیے آر ایل این جی ترجیح ہوگی، شمالی علاقوں میں گیس ذخائر سے بلاتعطل ترسیل کے اقدامات جاری ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ واٹر و اسپیس ہیٹنگ کے لیے بجلی والے آلات پر بینک فنانسنگ تجویز زیر غور کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker