پاکستان

عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کون ہیں؟

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ذرائع کے مطابق کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر فرقاد عالمگیر 8 سال سے لاہور میں مقیم اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گورنز کے چیئرمین ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نگران دور حکومت میں ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو پی آئی سی بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین بنایا گیا تھا، موجودہ حکومت نے بھی ڈاکٹر فرقد کو چیئرمین برقرار رکھا، ڈاکٹر فرقاد جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گورنرز کے بھی چیئرمین ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فرقاد برطانیہ میں سینئر کارڈیالوجسٹ کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں، ان کے اہل خانہ برطانیہ میں مقیم ہیں اور ان کا آنا جانا رہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل بھی ڈاکٹر فرقاد برطانیہ گئے ہوئے تھے، برطانیہ میں بھی ڈاکٹر فرقاد مریضوں کو دیکھتے ہیں، ڈاکٹر فرقد نے مسلم لیگ ن کے ایک سابق وفاقی وزیر کی بھی انجیو پلاسٹی کی تھی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق ان کا بلڈ پریشر نارمل کے قریب تھا، ڈاکٹرز نے انہیں دو بلڈ پریشر اور ایک گولی اینزائٹی کے لیے تجویز کی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر فرقاد بطور چیئرمین پی آئی سی کوئی تنخواہ اور مراعات نہیں لیتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker