پاکستان

یمن میں سعودی افواج لڑ رہی ہیں، پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں: وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں لڑائی سعودی فوجیں لڑرہی ہیں جب کہ ترکیے اور پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ’ اس وقت یمن میں حوثیوں نے پسپائی اختیار کی ہوئی ہے، یمن کی فوج نے کئی علاقوں کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے‘۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ ’آج کی میٹنگ یمن سے متعلق نہیں تھی، آج دفاعی اتحاد کے آرگنائزیشنل اسٹرکچر کو فارمولائز کیا گیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور ترکیہ کی یہاں موجودگی ہے مگر اس وقت یمن میں لڑائی سعودی عرب کی فوجیں لڑرہی ہیں‘۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب کو جس قسم کی مدد کی ضرورت ہے مہیا کی جارہی ہے، اس وقت ترکیے اور پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker