عمران خان کے کزن قاسم زمان کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا

بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کو تھری ایم پی او کے تحت نظربند کردیا گیا ہے، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کی قاسم زمان کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا بانی کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا تشویشناک شکل اختیار کر چکا ہے۔
قاسم زمان کو تیس دن کیلئے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔ قاسم زمان نیازی کو گزشتہ روز راولپنڈی میں گورکھپوراڈیالہ روڈ سے تحویل میں لیا گیا تھا۔ قاسم زمان بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئےتھے۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا بانی کےکزن قاسم زمان کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے، وہ کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں ہیں۔ ملاقات کیلئےآنے والے قاسم زمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ قاسم زمان نےسیاسی سرگرمی کی اور نہ ہی کوئی سیاسی بیان دیا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا بانی کےخاندان کوسیاسی انتقام کانشانہ بناناتشویشناک شکل اختیارکرچکاہے۔



