انٹرنیشنل
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملےکیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباؤ: اسرائیلی میڈیا
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جلد از جلد فوجی کارروائی کریں۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے نے ایک باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نیتن یاہو چاہتے ہیں کہ امریکا ایران پر جلد از جلد حملہ کرے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اور وہ فی الحال ایسا نہیں کرنا چاہتے۔
دوسری جانب اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے بھی گزشتہ روز رپورٹ کیا کہ اسرائیلی دفاعی حکام نے گزشتہ ہفتے نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں وسیع تر علاقائی جنگ چھڑ سکتی ہے۔



