پاکستان

پیپلز پارٹی پنجاب کا نئے صوبوں پر ن لیگ اور پی ٹی آئی سے پالیسی بیان دینے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے نئے صوبوں پر مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں سے پالیسی بیان دینے کا مطالبہ کردیا۔

چوہدری منظور نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومتی وزراءکے بیانات کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا نئے صوبوں کے معاملے پر صرف پیپلز پارٹی نے اپنا پالیسی بیان دیا ہے، مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں نے ابھی پالیسی بیان دیا ہی نہیں۔

چوہدری منظور نےکہا کہ بلاول جوڑنےکی بات کر رہے ہیں اور آپ توڑنے کی، آپ ایسا راستہ کھولنے جا رہے ہیں جو تباہی کی طرف جا رہا ہے، آپ طاقت سے ہر مسئلہ حل نہیں کرسکتے، طاقت کے ذریعے کیے گئے فیصلہ دیرپا نہیں ہوتے، انہوں نے سوال کیا کہ صدر ، چیف جسٹس سپریم کورٹ یا کسی اور پر دو رائے ہوں تو کیا ریفرنڈم ہو گا؟

چوہدری منظور نے کہا بلاول بھٹو نے آج پہلی بار بانی پی ٹی آئی کا نام نہیں لیا، بلاول نے تو حکومت کی تشکیل کے وقت بھی عمران خان کو حکومت بنانےکا کہا تھا، ہم حکومت کا حصہ نہیں، اتحادی ہونےکے باعث حکومت بنوائی، وزیراعظم آج استعفا دیں ہم حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔

اس موقع پر ندیم افضل چن نے کہا آج تک بلاول بھٹوکے سوا کسی قومی لیڈر نے اپنی غلطی تسلیم نہیں کی، بلاول بھٹو زرداری نے تو اپنی غلطی کا ازالہ کرنے کا بھی کہا، نئے صوبے بنانےکا مقصد سیاسی جماعتوں کو کمزور کرنا ہے، پیپلزپارٹی کی وجہ سےآج سندھ میں کوئی سندھو دیش کی بات نہیں کرتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker