پاکستان

جو کانٹا چبھنےکی تکلیف برداشت نہیں کرسکتے وہ نئے صوبوں پرخون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفیٰ کمال

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ جو کانٹا چبھنےکی تکلیف برداشت نہیں کرسکتے وہ نئےصوبوں پر سندھ کےشہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

کراچی کے ضلع کورنگی کے ذمہ داران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 73 کا آئین پاکستان آسمانی صحیفہ نہیں، آئین کی خود ساختہ چیمپئین پیپلزپارٹی اپنے بانی ذوالفقاربھٹو کے آئین میں27 ترامیم کرواچکی ہے، 18 رویں ترمیم کے بعد وفاق بجٹ کے پہلے دن ہی مالی طور پر لاچار ہے، صوبے ہزاروں ارب لینےکے باوجود ذمہ داریاں ادا کرنےسےگریزاں ہیں، 16 سال میں وفاق سے 22 ہزار ارب روپے ملنےکے باوجود کراچی سےکشمور تک دھول اڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کی تحریک عام انتخابات یا نشستوں کے حصول کا معاملہ نہیں بلکہ پاکستان کی بقاء اور اگلی نسلوں کے مستقبل کی سنجیدہ جدوجہد ہے، جو کانٹا چبھنےکی تکلیف برداشت نہیں کرسکتے، وہ نئےصوبوں پر سندھ کےشہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی تیار ہے، ظلم کا خاتمہ ہوگا اور مظلوم عوام کے لیے راحت کا دور شروع ہونے والا ہے، یہ ایک تاریخی موقع ہے، انشاء اللہ اگلے سال سے پاکستان کی حقیقی آزادی کے دائمی عہد کا آغاز ہوگا اور نئےصوبوں کے حق میں اپنی تاریخ کےسب سے بڑے اجتماع میں کراچی اپنا فیصلہ سنائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker