World
انڈونیشیا کی کینڈی فیکٹری میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
جکارتہ: انڈونیشیا کی کینڈی فیکٹری میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے جاوا کی ایک کینڈی فیکٹری میں گزشتہ روز لگنے والے آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد اب 24 تک پہنچ گئی ہے۔
انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں موجود 30 افراد اب تک لاپتا ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی تحقیقات جاری ہیں۔



