انٹرنیشنل

کسی بھی ملک نے چین کے معاشی مفادات یا شہریوں کیخلاف اقدامات کیے تو چین جوابی کارروائی کریگا، نیا قانون منظور

چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے خود مختاری، سلامتی اور معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے نئے قانون پر دستخط کردیے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق 20 شقوں پر مشتمل نیا قانون فوری نافذ العمل ہوگیا ہے۔

اس قانون کے تحت کسی بھی ملک نے چین کے معاشی مفادات، شہریوں یا اداروں کے خلاف اقدامات کیے تو چین جوابی کارروائی کرےگا۔

چین کے خلاف اقدامات میں شریک غیر ملکی افراد اور اداروں کے ناموں پر مشتمل ایک فہرست بھی تیار کی جائےگی اور چینی حکومت کو ایسے اقدامات کے جواب میں جوابی کارروائیاں کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker