انٹرنیشنل

بھارت: تیز رفتار بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 7 افراد ہلاک

بھارتی ریاست راجستھان میں دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر تیز رفتار بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات تقریباً ڈھائی بجے پیش آیا جب بس رشی کیش سے ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور جا رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بس تیز رفتار ہونے کے باعث ٹرک سے ٹکرائی جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بس میں سوار 5 افراد جھلسنے کے باعث ہلاک ہوئے جبکہ 2 افراد سر میں گہری چوٹ لگنے سے موت کے منہ میں چلے گئے، حادثے میں 22 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور آگ بجھانے کا عملہ فوری موقع پر پہنچا اور گاڑیوں میں لگی آگ بجھائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں جنہیں ضلع دوسہ کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ حادثے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ بس ڈرائیور بس چلاتے ہوئے سو گیا ہوگا جبکہ تیز رفتاری بھی اس حادثے کی اہم وجہ ہو سکتی ہے۔

مقامی افراد نے الزام لگایا کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے اہلکار تاخیر سے پہنچے جس کی وجہ سے زیادہ اموات ہوئیں، ان کے مطابق بس میں پھنسے مسافروں کو آگ لگنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد بچایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker