انٹرنیشنل
امریکا نے ایرانی مالیاتی نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کردیں
امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی مالیاتی نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے ، ممکنہ طور پر امریکا ایران مذاکرات سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے۔
دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کے نئے مرحلے کی درخواست نہیں کی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ثالثوں کا دورہ ایران قبول کیا ہے
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی مالیاتی نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔



