سیوریج لائن کو تبدیل کرنے کے دوران مزدوروں نے اربوں روپوں کا سونا دریافت کرلیا

جب نکاسی آب یا سیوریج لائن کو تبدیل کیا جاتا ہے تو اس کے اندر بس فضلے اور کچرے کی ہی امید کی جاتی ہے۔
مگر بیلجیئم میں معمول کے تزئین نو کے کام کے دوران ورکرز نے اربوں روپے مالیت کا سونا دریافت کرلیا۔
جی ہاں واقعی بیلجیئم کے علاقے Sint-Gillis-Dendermonde میں یہ حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا۔
مزدوروں کی جانب سے ایک عمارت کی تعمیر نو کے دوران سیوریج لائن کو تبدیل کیا جا رہا تھا۔
انہوں نے بنیاد کو ہٹایا تاکہ نئے پائپ کو لگایا جاسکے جب انہوں نے دیکھا کہ وہاں کچھ چمک رہا ہے۔
پہلے تو انہیں لگا کہ یہ ایک یورو کے سکے ہوسکتے ہیں مگر بہت جلد انہیں احساس ہوا کہ یہ سونا ہے۔
ورکرز کے منیجر ماریو کے مطابق ‘میں نے غور سے دیکھا اور سونے کو ہاتھوں میں لیا، اس کے بعد ہم نے کھدائی کی تو مزید سکے اور سونے کی ڈلیاں ملی تھیں، وہ بہت حیران کن تجربہ تھا’۔
انہوں نے کہا کہ 33 سال کے تعمیراتی تجربے کے دوران پہلی بار اس قسم کا تجربہ ہوا۔
ورکرز میں شامل ایک 18 سالہ طالبعلم نے بتایا کہ پہلے تو ہمیں یقین ہی نہیں آیا کیونکہ ہمیں سونا ملنے کی دریافت نہیں تھی۔
جب اس خزانے کی جانچ پڑتال کی گئی تو علم ہوا کہ اس سونے کی مالیت ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالرز (ڈھائی ارب پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔



