انٹرنیشنل
ہنگری میں مسافر بس کو حادثہ، 12 افراد جاں بحق

ہنگری میں مسافر بس کے حادثے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ اتوار کو علی الصبح شمال مشرقی ہنگری کی ایک موٹروے میں ہوا۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ بس سربیا سے پولینڈ جا رہی تھی اور اس میں57افراد سوار تھے۔
یہ بس Mezőkeresztes اور Mezőnagymihály کے درمیان تھی، جب حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں اس میں سوار 12 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں سے 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جبکہ حادثے کا باعث بننے والی گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



