انٹرنیشنل

اب صارفین جیمنائی سے تیار کردہ تصاویر کے اوپر موجود واٹر مارک ہٹا سکیں گے

گوگل کا نانا بنانا امیج جنریٹر تصاویر کی تیاری کے لیے بہترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل ہے مگر بیشتر افراد کو اس کا استعمال اس لیے پسند نہیں کیونکہ نانو بنانا کی تصاویر پر نیچے دائیں کونے میں ایک نمایاں واٹر مارک موجود ہوتا ہے۔

اب گوگل کی جانب سے صارفین کو واٹر مارک ہٹانے کا آپشن دیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے ایک نئی سیٹنگ کا اضافہ جیمنائی اور فلو میں کیا جا رہا ہے جبکہ یہ گوگل سرچ کے اے آئی موڈ میں بھی دستیاب ہوگی۔ اس سیٹنگ کے ذریعے صارفین نانو بنانا کی تصویر میں موجود واٹر مارک کو ہٹا سکیں گے۔

درحقیقت صرف تصاویر نہیں بلکہ جیمنائی اومنی سے تیار کردہ ویڈیوز سے بھی واٹر مارکس کو ہٹانا ممکن ہوگا۔ البتہ جن ممالک میں نمایاں واٹر مارک کی موجودگی کے قوانین موجود ہیں، وہاں یہ سیٹنگ صارفین کو دستیاب نہیں ہوگی۔

کمپنی کے مطابق واضح واٹر مارک کو تو ہٹا دیا جائے گا مگر تصویر یا ویڈیو کے اندر چھپے نادیدہ واٹر مارک بدستور موجود رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker