انٹرنیشنلتازہ ترینمقامی خبریں

‘پورے لبنان کو جلا دینا چاہیے’ حزب اللہ کے ہاتھوں فوجیوں کی ہلاکت پر اسرائیل وزیر سیخ پا

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے کہا ہےکہ ہمیں پورے لبنان کو جلا دینا چاہیے۔

لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوجیوں کی جھڑپ میں ایک افسر سمیت 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے جس کے بعد اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز بیان سامنے آیا۔

بن گویر نے نے کہاکہ اسرائیل کو دنیا پر واضح کرنا چاہیے کہ اس کے شہریوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، پورے لبنان کو جلایا جانا چاہیے اور ہر اسرائیلی ماں کے آنسو کے بدلے ہزار لبنانی ماؤں کو رونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں سخت اور فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے،اب سخت ترین اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker