پاکستان

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل منسوخ کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل منسوخ کردیا گیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس کا آج ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ کیا گیا ہے، کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے آج جوڈیشل کمپلیکس میں آگاہ کیا جائے گا۔

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔ کیس میں پراسیکویشن کی جانب سے وکیل صفائی کے دلائل کے بعد جواب الجواب ہونا تھا۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی گزشتہ سماعت 29 اکتوبر کو بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker