بلوچستانتازہ ترین

گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ آتشزدگی، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ میں لگنے والی آگ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔ ڈائریکٹر کالجز کلیم اللہ زاہدکے مطابق یکم ستمبر کی صبح آگ لگنے سے کوئٹہ کے گورنمنٹ سائنس کالج میں شدیدنقصان پہنچاتھا آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے سات رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی جس کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ یو پی ایس سے شارٹ سرکٹ معلوم ہورہی ہے آگ تیزی سے لگنے کی وجہ کالج کی راہداری میں لکڑی کاکام ہے،ڈائریکٹرکالجز کے مطابق کالج میں لگے سی سی ٹی وی کا سسٹم بھی آگ سے جل گیا ہے تحقیقاتی کمیٹی کی درخواست پر ایک ٹیکنیکل کمیٹی بنادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس کالج بند نہیں کیاوہاں باقاعدگی سےکلاسزہورہی ہیں۔دوسری جانب سیکرٹری کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان نے سائنس کالج واقعہ پر ایڈیشنل سیکرٹری جہانزیب خان مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ کمیٹی آتش زدگی کی وجوہات جاننے کے ساتھ ساتھ ذمہ داروں کا تعین کر کے 7روز میں رپورٹ جمع کروائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker