سائنس اور ٹیکنالوجی

ایپل کے نئے آئی فونز میں فیس آئی ڈی اسکرین کے اندر دیے جانیکا امکان

ایپل کے آئی فونز میں ایسا نیا اضافہ کیے جانے کا امکان ہے جو اب تک ان ڈیوائسز میں موجود نہیں۔

مگر اگلے سال آئی فون 18 سیریز میں ایپل کی جانب سے پہلی بار اسکرین کے اندر فیس آئی ڈی سسٹم دیے جانے کا امکان ہے۔

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ کمپنی کی جانب سے ان اسکرین فیس آئی ڈی سسٹم کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

اس سسٹم کے لیے سپلائیس مائیکرو ٹرانسپیرنٹ گلاس ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ ڈسپلے کے اندر سے انفرا ریڈ سنسرز کو استعمال کیا جاسکے اور ڈسپلے کا معیار متاثر نہ ہو۔

اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے اس حوالے سے سپلائرز کو بھی الرٹ کیا گیا ہے۔

یہ واضح نہیں کہ آئی فون 18 سیریز میں کس ماڈل میں یہ اپ ڈیٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

البتہ اگر اس ٹیکنالوجی کو آئی فون 18 سیریز کا حصہ بنایا جاتا ہے تو اس سے ایپل کے فرنٹ کیمرے کے ڈائنامک آئی لینڈ کے حجم میں نمایاں کمی آئے گی۔

اس سے قبل مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئی فون 18 پرو میں ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کو ہی ختم کر دیا جائے گا۔

اسی طرح ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایپل کی جانب سے اگلے سال اسٹینڈرڈ آئی فون کو پیش نہیں کیا جائے گا بلکہ آئی فون ائیر اور پرو ماڈلز کو فولڈ ایبل آئی فون فولڈ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

آئی فون 18 سیریز سے قبل 2026 کے شروع میں ایپل کی جانب سے آئی فون 17 ای کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker