پاکستان

*انگریز دور سے زنجیروں میں جکڑے لنڈی کوتل کے اخروٹ کے درخت کی انوکھی داستان

*انگریز دور سے زنجیروں میں جکڑے لنڈی کوتل کے اخروٹ کے درخت کی انوکھی داستان
🔶 لنڈی کوتل کی تاریخی چھاؤنی میں ایک ایسا اخروٹ کا درخت موجود ہے جس سے جڑی کہانی آج بھی لوگوں کو حیران کر دیتی ہے۔ بظاہر یہ ایک عام سا درخت ہے مگر اس پر انتظامیہ کی جانب سے ایک بورڈ نصب ہے جس پر تحریر ہے، ‘مجھے گرفتار کرلیا گیا ہے’۔ اس انوکھی گرفتاری کی داستان برطانوی دورِ حکومت سے شروع ہوتی ہے، جب ایک شام نشے کی حالت میں دھت ایک انگریز فوجی افسر کو یہ وہم ہوا کہ یہ درخت اپنی جگہ سے ہل رہا ہے۔ اس نے فوراً درخت کو زنجیروں سے جکڑ کر گرفتار کرنے کا حکم دیا اور یہ درخت تب سے اب تک انہی زنجیروں میں قید ہے۔
🔶 مقامی سیاح ابوذر آفریدی کے مطابق یہ واقعہ انگریز دور کی ان انوکھی اور عجیب داستانوں میں سے ایک ہے جو آج بھی علاقے کی تاریخ کا حصہ سمجھی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ درخت آج بھی اسی حالت میں موجود ہے، گویا وقت وہیں رک گیا ہو۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ واقعہ حقیقت سے زیادہ ایک تاریخی روایت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اگرچہ یہ اخروٹ کا درخت اب پھل نہیں دیتا، لیکن پھر بھی یہ یہاں آنے والے سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے ایک دلچسپ اور بڑی کشش رکھتا ہے۔
🔶 اس حوالے سے مقامی شہری ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر واقعی اس درخت نے اپنی سزا مکمل کر لی ہے تو اب اسے آزاد کر دینا چاہیے۔ یہ زنجیروں میں جکڑا درخت نہ صرف ماضی کی ایک انوکھی جھلک پیش کرتا ہے بلکہ یہ سوال بھی چھوڑ جاتا ہے کہ طاقت اور اختیار کے نشے میں انسان کس حد تک جا سکتا ہے اور تاریخ اپنے پیچھے کیسے عجیب و غریب قصے چھوڑ جاتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker