پاکستانتازہ ترین

طالبعلم کی ہوائی فائرنگ سے اس کی والدہ جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں امتحان میں کامیاب ہونے والے بچے نے خوشی میں ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے زد میں آکر اس کی والدہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق پاس ہونے کی خوشی میں تیسری جماعت کے طالبعلم نے اسکول سے گھر پہنچ کرپسٹل سے ہوائی فائرنگ کی، ہوائی فائرنگ کی زدمیں آکر بچے کی والدہ جاں بحق ہوگئیں، بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دوسری جانب پشاور کے تھانا خزانہ کی حدود میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رقم کے تنازع پر پیش آیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker