پاکستان

بچے کی پیدائش پر والدکو چھٹی نہ دینے پر اسٹیٹ بینک پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ

اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپاہ) نے بینک افسر کو بچے کی پیدائش پر چھٹی نہ دینے پر اسٹیٹ بینک پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت فوزیہ وقار نے بینک افسر کو 30 دن پیٹرنٹی رخصت نہ دینے پر اسٹیٹ بینک پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

محتسب کے مطابق جرمانے کی رقم میں سے 4 لاکھ شکایت گزار افسر سید باسط علی کو ادا کیے جائیں اور مکمل تنخواہ کے ساتھ انہیں 30 دن کی پیٹرنٹی رخصت بھی دی جائے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کو میٹرنٹی اور پیٹرنٹی رخصت ایکٹ 2023 کے تحت پالیسی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

فوسپاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرنٹی رخصت سے انکار صنفی بنیاد پر ہراسمنٹ کے مترادف ہے، میٹرنٹی رخصت دینا اور پیٹرنٹی رخصت سے انکار صنفی امتیاز ہے، بچوں کی دیکھ بھال صرف خواتین کی ذمے داری نہیں، رخصت سے انکار والدین کی مشترکہ ذمے داری اور بچے کے مفاد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ بینک نے متعلقہ پالیسی موجود نہ ہونے کا کہہ کر سید باسط علی کی رخصت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker